پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکسوں کے نظام اور رویے میں بہتری لا رہی ہے ، عمران حئی خان

راولپنڈی (سنہرادور): کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عمران حئی خان نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ تاجر ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتے ہمارا مطالبہ ہے ٹیکسوں کی وصولی کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے اور ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور پورے طریقہ کار کو تاجر دوست اور سہل بنایا جائے پی آر اے سے امید ہے کہ وہ واضح پالیسی اور گائیڈ لائن بنائے گی شادی ہال مراکز اور زری گارمنٹس سے منسلک تاجر وں کو ٹیکس وصولی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے اور ریونیو محکمہ انہیں ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرے کمشنر پی آر اے عمران حئی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکسوں کے نظام اور رویے میں بہتری لا رہی ہے کسی تجارتی مرکز کو سیل نہیں کیا جا رہا تاجر برادری اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور اپنے ٹیکس بروقت ادا کرے تاکہ ملکی ترقی کا پہیہ چلتا رہے سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس کے حوالے سے شکایا ت کا فوری ازالہ کیا جا رہاہے کمشنر پی آر اے نے کہا کہ کاروباری مراکز پر چھاپوں کی تعداد بہت کم بلکہ ختم ہو چکی ہے ہمیں تاجر کی عزت نفس کا احساس ہے تاہم تاجر برادری کو چایئے کہ وہ اکاونٹس اپ ٹو ڈیٹ رکھیں انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیں گے اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سروسز ٹیکس کی شرح میں کافی فرق ہے مسابقتی فضا نہ ہونے کی وجہ سے تاجر کاروبار منتقل کرنے ر مجبور ہیں یکساں شرح عائد کی جائے اجلاس میں گروپ لیڈر سہیل الطاف ،سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، مجلس عاملہ کے اراکین، انجمن تاجران کے نمائندے ا ور دیگر چیمبر ممبران سمیت تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں