پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر کر دیا گیا

لاہور: تحریک انصاف میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والی خواتین کو پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدوں پر نمائندگی ہی نہیں دی گئی، وزارت قانون نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے منظوری کے بعد وزرات قانون نے پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے تقرر کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکشن کے مطابق سید عباس علی شاہ، ملک تیمور مسعود، اعجاز خان، یاور کمال خان، محمد اختر حیات، چودھری فیصل فاروق چیمہ، فتح خالق، شکیل شاہد، خیال احمد، غضنفر عباس شاہ، عمر آفتاب، نذیر احمد چوہان، میاں طارق عبداللہ، محمد عامر خان نواز، ظہور احمد، محمد امین ذوالقرنین، محمد رضا حسین بخاری، محمد اشرف خان، سردار شہاب الدین سہیڑ، محمد طاہر، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سجاد احمد، مہندر پال سنگھ، محمد مامون تارڑ، چودھری محمد عدنان، ندیم قریشی، شہاز احمد، سلیم سرور جوڑا، راجہ صغیر احمد، نذیر احمد خان، محمد شفیق، احمد خان بچڑ، محمد عون حمید، محمد سبطین رضا، احمد شاہ کھگہ، سید افتخار حسن گیلانی اور تیمور علی لالی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف یا کسی اتحادی جماعت کی خاتون رکن اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری نہیں بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں