” پنجاب نہیں جائوں گی ” 50 کروڑ کا بزنس، سال رواں کی کامیاب فلم قرار

لاہور (سنہرادور آن لائن ) پنجاب نہیں جاؤں گی دو ہزار سترہ کی کامیاب فلم رہی، فلم نے پچاس کروڑ کا بزنس کیا، نامعلوم افراد ٹو دوسری بڑی کماؤ فلم ہے۔ سال دو ہزار سترہ لالی وڈ کے لیے بہترین رہا،

اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی 50 کروڑ کا بزنس کرکے اس سال کی سب سے بڑی فلم بن گئی، نامعلوم افراد ٹو دوسری بڑی فلم قرار پائی، یلغار نے 20 کروڑ کا بزنس کیا۔

فلم میں اداکار شان شاہد مرکزی کردار میں نظر آئے۔ رومانٹک فلم مہرو النسا وی لب یو نے سترہ کروڑ بیس لاکھ کمائے اور دو ہزار سترہ کی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں