پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور…پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ پرانی وردی کی بحالی کا فیصلہ افسران اور اہلکاروں کی تجاویز کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے کیا۔موجودہ وردی کا اسٹاک ختم ہوگیا۔پرانی وردی یکم جولائی 2019ءسے صوبے بھر مکمل بحال ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیفارم پر افسران اور اہلکاروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں