پنجاب پولیس کے 15 افسران یو این مشن میں جائیں گے

پنجاب میں تعینات 15 پولیس افسران کو یو این مشن میں بھجوانے کا فیصلہ ، وزرات داخلہ نے پولیس افسران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں پولیس افسران کے کوائف طلب کیے گئے ہیں۔

پولیس افسران کو افریقا میں پلاننگ آفیسر پی فور کا عہدہ دیا جائے گا، ان افسران میں ڈی آئی جیز فیصل رانا، ڈاکٹر انعام وحید، عبد الرب، سہیل حبیب تاجک، شوکت عباس، ڈی پی او نارووال نجیب الرحمن، ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک، ایس ایس پیز امیر عبد اللہ خان نیازی، ہمایوں مسعود، احسن یونس، اظہر اکرم، محمد کاشف، رائے بابر سعید، ایس پیز محمد اقبال اور وقار شعیب شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں