پنڈی گھیب: 6 سالہ بچے کو 7 پاگل کتوں نے چیر دیا ، گاؤں اخلاص میں دلخراش واقعہ

اٹک (سنہرا دور) پنڈی گھیب کے گاؤں اخلاص میں 6 سالہ بچے کو 7 پاگل کتوں نے چیر دیا ، 6 سالہ ولید موقع پر ہی جاں بحق، ایک ماہ قبل ایک ہی دن میں ان کتوں نے 7 افراد کو کاٹا تھا ، اخلاص میں یہ دوسرا کتوں کے کاٹنے کا واقع ہے جس میں 6 سالہ ولید کو پاگل کتوں نے چیر کر رکھ ریا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پاگل کتوں کو مارنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہ کئے گئے جس کے باعث آج یہ دلخراش واقع پیش آیا جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مقامی عوامی نمائندوں کی جانب سے اخلاص کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور اب تو ان پاگل کتوں کی وجہ سے ہمارے بچے ہی محفوظ نہیں رہے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں