پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی یہ سنگین جرم ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوںنے فوری اور موثر کارروائی کی، اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوچکا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مودی جنگ کا حامی شخص ہے، دنیا نے اس کا داخلہ بند کردیا تھا،بدقسمتی سے ہمارے پڑوسی ملک نے آج تک ہمیں دل سے تسلیم نہیں کیا، یہ کشیدگی پہلی بار نہیں ہوئی پہلے بھی تین جنگیں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی آج پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں، انہوں نے جنگ 65 ء کی یاد تازہ کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں