پورے ملک میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا آغاز

اٹک (سنہرا دور) پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک تقریب ریلوے پارک اٹک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تھے اس موقع پر ڈی ایف او کامران کاظمی ، اے ڈی سی جی جہلم سید نذارت علی شاہ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ریلوے پارک میں مختلف اقسام کے پودے لگائے ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جارہا ہے جس میں بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں پندر ہ کروڑ پودے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے آج اٹک میں اسی حوالے سے شجر کاری کی جارہی ہے ،جس میں سترہ ہزار پودے ایک دن میں لگائے جائیں گے جن میں سٹیٹ فاریسٹ کے 1400 ،فری ڈسٹری بیوشن کے8800 ،ماس پلانٹیشن کے 2000اور دوسرے محکموں کے 4800 پودے شامل ہیں انہوں نے کہا مختلف ڈونرز نے اس مہم میں ایک لاکھ پودے دینے کا وعدہ کیا ہے اس کے علاوہ حالیہ شجر کاری مہم میں4,75,000 پودے لگائے جائیں گے اس مہم کا سب سے اہم مقصد ارض پاک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے اس اہم موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اس مہم میں تعاون کر یں تاکہ ملک پاکستان کو خوب صور ت بنایا جاسکے تقریب میں مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے تقریب میں موجود افراد میں مفت پودے بھی تقسیم کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں