پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر والدین کیخلاف 2 مقدمات درج

انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر تھانہ ٹیکسلا میں والدین کے خلاف 2مقدمات درج کر لیے گئے۔

اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف دونوں مقدمات اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے 8 شہروں کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں کراچی، لاہور، پشاور، بنوں، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ شامل ہیں۔

ان 8 شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد حکومت نےملک گیر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو 21 جنوری سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں