’’پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونگے‘‘

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کیے گئے ہیں، پُرامید ہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے آج کے مذاکرات کے دور کے بعد عبدالحفیظ شیخ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آئندہ مزید چند روز جاری رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں