پٹرولیم مصنوعات کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(سنہرادور): حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے بعدگھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے گیس کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں گھریلو صارفین کے لیے سلنڈر 100 سے 125 روپے مہنگاکردیا گیا ہے۔گھریلو سلنڈرکی قیمتیں فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں