پیرس منشیات اسمگلنگ ،ملوث 2فلائٹ اسٹیورڈز کی برطرفی کا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2فلائٹ سٹیورڈز کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس کی عدالت سے فیصلے کی کاپی مانگ لی ہے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں دونوں ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی ۔

فرانس کی عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر عامر معین اور تنویر گلزا ر کو دو سال قید کی سزا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں