پیرس کے شہری چوہوں سے پریشان

خوشبوؤں کے شہر پیرس کے شہریوں کو چوہوں کی تعداد بڑھ جانے کے باعث نئی مشکل کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں حالیہ سیلاب کے بعد شہر میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہےجبکہ حکومت چوہوں کے خاتمے کی مہم تیز کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

حکام کے مطابق شہر کے مختلف ریسٹورنٹس کے باہر جمع ہونے والا کچرا ایک بڑا مسئلہ بنا ہواہےتا ہم شہریوں کو کچرے میں کمی کرنے پر بھی زور دیاجارہا ہے۔

اس سے قبل چوہوں کو پکڑنے کی مہم شروع کی گئی تھی لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں