پیوٹن پر حملہ، ٹرمپ بہرے، بھارت کا صفایا، بابا وانگا کی پیشنگوئیاں

درست پیشین گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشنگوئی کی تھی کہ سن 2019ء میں روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہو گا، امریکی صدر ٹرمپ پرسرار بیماری کا شکار ہوں گے، 2004ء کی طرح ایک اور سونامی ایشیاء کو نشانہ بنائے گا جس میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق 2019ء کو قدرتی آفات گھیرے رکھیں گی، دنیا کے دو رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔

درست پیشنگوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا مدتوں سے شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے مرنے سے قبل 2019ء  کے اہم واقعات کی بھی پیشن گوئیاں کیں۔

بابا وانگا نے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو ان ہی کی سیکیورٹی ٹیم کا اہلکار ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔

پیوٹن نے خود بھی اس کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں، اس لئے انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہے جس کا مشورہ انہیں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو نے دیا تھا، جن پر 50 بار قاتلانہ حملے ہوئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019ء میں وہ پرسرار بیماری کا شکار ہو جائیں گے، جس میں وہ قے آنے سے نحیف، کانوں میں بھنبھناہٹ اور قوت سماعت سے محروم ہو جائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار بھی ہوں گے۔

2004ء میں سونامی کی پیشن گوئی کرنے والی بابا وانگا کا کہنا تھا کہ ایک اور سونامی ایشیاء کو نشانہ بنائے گا اور کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا جن میں پاکستان، بھارت، جاپان اور انڈونیشیا بھی شامل ہیں۔

قدرتی آفات کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2019ء میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور روس سے شہاب ثاقب ٹکرائے گا۔

نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996ء میں انتقال کر گئی تھیں مگر مرنے سے قبل کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کر گئیں۔

وہ 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور 2004ء میں آنے والے سونامی، سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010ء میں عرب دنیا میں تحریکوں کی پیشن گوئی کر چکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2018ء میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا، 2043ء میں مسلمان یورپ پر غالب آ جائیں گے اور خلافت قائم ہوگی جس کا مرکز روم ہو گا، 2154ء میں جانور آدھے انسان بن جائیں گے، 5079ء میں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں