پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ، مسترد کرتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نےکہا ہے کہ نیازی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ وہ عوام کی چینخیں نکالنے کے لئے لائے گئے تھے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نےکہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کے مہنگائی پر قابو پانے کے تمام دعوے ہوا ہوگئے۔

اپوزیشن میں رہ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرنے والوں نے آج چُپ کیوں سادھ لی؟آنکھوں پر پٹی باندھے پی ٹی آئی والوں کو مہنگائی نظر نہیں آتی۔

بدترین مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ اگرمہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو اقتدار سے کیوں چمٹے ہوئے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں