پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے سات پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے کی کمی کردی گئی ۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جبکہ 65 پیسےاضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں