پیٹرول کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی مہنگا کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 1563 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے 64 پیسے تھی۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 6 روپے تک اضافہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں