پیپلزپارٹی کاچیئرمین سینیٹ کیلئے57 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مطلوبہ ووٹس سے زائد ووٹس حاصل ہونے کا دعویٰ کردیاہے۔

ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیاہے کہ ان کےپاس57ووٹس ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے بھی از خود رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے 57 ووٹس ہوچکے ہیں،قیادت نےاز خود تحریک انصاف سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،تحریک انصاف کے 13ووٹس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے لے لی ہے۔

پی ٹی آئی کے 13، بلوچستان کے 8 آزاد اور فاٹا کے 6 ووٹ ہمارے ساتھ ہیں،ایم کیو ایم کے 5، جے یوآئی 4فنکشنل لیگ اور اے این پی کا 1،1 ووٹ بھی ہمیں ملے گا، چیرمین وڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ہمارے 20ووٹ اپنے ہیں۔

ڈاکٹر قیوم سومر و نے کہا جے یو آئی ف اور فاٹا ارکان ایک دو دن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیںگے، پیپلزپارٹی کے دعوے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹر سلیم مانڈوی والا مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں