پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔شوکت بسرا نے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر خان ترین کے ہمراہ و زیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔شوکت بسرا نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی پنجاب کے سینیئر رہنما و سابق ایم پی اے شوکت بسرا سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں