پی آئی اے کےفضائی میزبان سے پیرس میں منشیات برآمد

پی آئی اے کےفضائی میزبان سے پیرس میں منشیات برآمد، فرانسیسی حکام نےحراست میں لےلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے749 کےفضائی میزبان تنویرگلزارسے پیرس میں منشیات برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد اسے فرانسیسی حکام نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور کہتے ہیں کہ فضائی میزبان سے کتنی منشیات برآمد ہوئی یہ ابھی فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمےداری نہیں ہوتی۔ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟

پی آئی اے کے مطابق واقعہ کے بعد تنویر گلزار کو معطل کردیا گیا ہے اور الزامات ثابت ہوئے تو انہیں نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا۔

​​

اپنا تبصرہ بھیجیں