پی ایس او کے لیے تیل سپلائی مکمل طور پر بحال

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے پی ایس او کے لیے تیل سپلائی کا کام مکمل طور پر کھول دیا ہے۔

یہ بات آئل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین بابر اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سپلائی فوری طور پر مکمل طرح سے کھولی جا رہی ہے۔

آئل ٹینکرز اوونرز ایسو سی ایشن کے ترجمان اسرار شنواری کے مطابق ناگزیر وجوہات کے سبب سپلائی رات گئے بحال کی گئی ہے۔

پی ایس او نے تیل سپلائی کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں