پی ایس ایل؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیوک رونکی اٹھاون اور الیکس ہیلز چھیالس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے پٹیل، شاداب اور عماد بٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ لوک رونکی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آوٹ ہوتا گیا تاہم کیون پولارڈ تہتر رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سلطانز ایک سو چھیاسی رنز کے تعاقب میں ایک سو باون رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

پی ایس ایل میں آج ایک میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں