پی ایس ایل تھری :پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی (سنہرادور آن لائن): پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان پشاورزلمی ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ170رنز تک ٹیم کے مجموعے کو لے کر جائیں اور مخالفین کو ٹف ٹائم دیں ۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھاکہ میں بھی پہلے باﺅلنگ ہی کرنا چاہ رہا تھا اگر ٹاس جیت بھی جیتا تو پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ ہی لیتا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پشاور زلمی کو 140رنز تک محدود کیا جائے ۔

دونوں ٹیموں کے کپتانز کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کراچی کنگز نےاپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو شکست دی تھی جبکہ پشاور زلمی نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں