پی ایس ایل تھری کا آغاز بائیس فروری سے ہو رہا ہے.

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔ اس ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ملتان سلطان پہلی دفعہ اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔

پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ اس سیزن کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے ٹرافی کی رونمائی کل دبئی اسٹیڈیم میں ہو گی۔ پی ایس ایل تھری کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فائنل کی ٹکٹیں یکم مارچ سے دستیاب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں