پی ایس ایل فور میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل فور میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ، جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی شام سات 7 بجے مد مقابل ہوں گے۔

آج کے میچز کے لیے 7مارچ کے ٹکٹ قابل استعمال ہوں گے، ترجمان کوریئرکمپنی کے مطابق ٹکٹس پر تاریخ 7 مارچ درج ہے لیکن یہ آج کے دونوں میچز میں قابل استعمال ہوگا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں گزشتہ روز کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنسنی خیز فتح کے بعد ایونٹ میں فائنل فور لائن کی اپ مکمل ہوگئی ہے اور پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں ہیں ۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی ہیں اور آج دونوں کے درمیان ہونے والا میچ محض ایک رسمی میچ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں