پی ایس ایل میں آج گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ زلمی سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں جس میں سے کوئٹہ 2 میں فتح حاصل کرکے ایونٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور ایک میچ جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ان کے مہلک ہتھیار ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں