پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر کراچی سب سے آگے

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگزسب سے آگے ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا دھماکے دار ایکشن اپنے پورے عروج پر ہے اور ساری ہی ٹیمیں جان لگا رہی ہیں ،تاہم پوائنٹس ٹیبل پر کراچی سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے تین میچز کھیلے اور دو میںکامیابی کے ساتھ اس کے 4 پوائنٹس ہیں ،جبکہ ملتان سلطان نے بھی تین میچز کھیلے ہیں اور دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بظاہر کوئٹہ اور ملتان کے پوائنٹس تو برابر ہیں مگر بہتر اوسط کی بنیاد پر کوئٹہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر اور ملتان تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

پشاور زلمی ایک جیت کے بعد چوتھے ، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں