پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے ٹاکرے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے ۔

پہلے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیئم میں شام ساڑھے چار بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگاجبکہ رات 9 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 12ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں