پی ٹی آئی نےپنجاب سے نون لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب سے نون لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی۔ عمران خان نے کہاہےکہ مینارپاکستان جلسےسےملک گیرانتخابی مہم کاآغازکریں گے۔

میڈیا کےمطابق فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے نثار جٹ تحریک انصاف میں شامل ہوگئےہیں۔ نثار جٹ کی بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔


اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیرترین، فوادچوہدری اورعلیم خان بھی موجود ہونگے۔

نثار جٹ این اے 81 فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس موقع میں عمران خان کاکہناتھاکہ نثارجٹ کامافیاسےخودکوالگ کرنےکافیصلہ درست ہے۔ نثارجٹ مافیاکیخلاف ہماری جدوجہدکاحصہ بنےہیں۔

عمران خان نے مزید کہاکہ عام انتخابات کےلیے ضلع کی سطح تک جاؤں گا،عوام کوتبدیلی کیلئےتیارکروں گا۔ انھوں نے کہاکہ قاتل،قبضہ مافیااورمنی لانڈرنگ کرنےوالےسیاست پرقابض ہیں۔ مینارپاکستان جلسےسےملک گیرانتخابی مہم کاآغازکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں