پی ٹی آئی مینار پاکستان جلسے کیلئے ٹریفک پلان جاری

پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کےمطابق شہری آمدورفت کیلئےرنگ روڈ کوزیادہ سےزیادہ استعمال کریں۔رنگ روڈ ،لوئرمال روڈ ،آؤٹ فال روڈ ٹریفک کیلئےکھلی رہے گی،جبکہ مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ اور فیروزپور روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئےکھلی رہیں گی۔

پلان کے مطابق ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھا جائیگا۔شاہدرہ چوک سے پرانا راوی پل بھی ٹریفک کیلئے کھلا ہے۔ مال روڈ سے شاہدرہ جانےوالی ٹریفک آؤٹ فال روڈ، سگیاں پل سےجا سکےگی۔

جلسےمیں شرکت کے لیےآنیوالی گاڑیاں گریٹراقبال پارکنگ محکمہ جنگلات،ناصر باغ ،موچی گیٹ،کشمیری گیٹ پارک کے مقامات تک جاسکیں گی۔

غلط پارک گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے 18لفٹرز،2بریک ڈاؤنزاور4ٹریفک اسکواڈزبھی تعینات ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں