پی ٹی آئی کور گروپ کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب

تحریک انصاف کے کور گروپ کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت آج کور گروپ کا اجلاس بلایا گیا جس میں سینیئر رہنما شرکت کریں گے۔ عمران خان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے وفد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور آزاد سینیٹرز سے ملاقات کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی قیادت سینیٹ الیکشنز میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے کا جائزہ بھی لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں