پی ٹی آئی کے جلسے میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے ۔

انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

شہباز شریف نے کہا ہمیں خیال کرنا ہوگا کہ غیرشائستہ رویوں سے جمہوریت کا چہرہ داغ دار نہ کریں ، جمہوری عمل کے تسلسل میں ہی پاکستان اور سیاسی جماعتوں کی بقا اور فلاح ہے ، نفرت کی آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں