پی پی کے نومنتخب سینیٹرز کی بلاول بھٹو سے ملاقات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز نے ملاقات کی، پارٹی چیئرمین نے نومنتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارک باد دی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، نومنتخب سینیٹرز مولابخش چانڈیو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، محمد علی جاموٹ، امام الدین شوقین، رخسانہ زبیری، کرشنا کوہلی، قرۃ العین مری اور انور لال ڈین شریک تھے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری، سندھ کے وزراء مکیش کمار چاؤلہ، امداد پتافی، فیاض احمد بٹ، رکن سندھ اسمبلی اویس شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں