چئرمین نیب نے شریف برادران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: شریف فارم تک سڑک کی تعمیر میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام، نیب نے شریف برادران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فارم تک سڑک کی تعمیر میں اختیارات سے تجاوز کے الزام پر شریف برادران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیب کے مطابق سنہ 2000ء میں رائیونڈ سے شریف ہاؤس تک 2 رویہ سڑک تعمیر کی گئی تھی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف رائیونڈ روڈ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیب نے نندی پور سکینڈل، بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف کیخلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ نندی پور منصوبے میں تاخیر سے خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں