چاند سے لائے گئے نایاب پتھر لاکھوں ڈالرز میں فروخت

چاند سے تقریباً 50 سال قبل زمین پر لائے گئے نایاب پتھر 8 لاکھ 55 ہزار امریکی ڈٓالرز میں نیلام کردیئے گئے۔

سویت یونین کے لونا 16 نامی خلائی مشن کے ذریعے چاند سے 1970ء میں زمین پر لائے گئے انتہائی چھوٹے سائز کے 3 نایاب پتھر نیلامی کیلئے پیش کئے گئے، جو 8 لاکھ 55 ہزار امریکی ڈالرز (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے.

نایاب پتھروں کو چاند پر ڈرلنگ کے ذریعے 35 سینٹی میٹر سوراخ کرکے ستمبر 1970ء میں نکالا گیا تھا، ان پتھروں میں سے 2 کی چوڑائی 2 ملی میٹر جبکہ 1 ملی میٹر کا ایک پتھر شامل ہے۔

سویت یونین نے خلائی مشن کے سربراہ سرگئی کورولوو کی خدمات کے اعتراف میں چاند کے قیمتی پتھر ان کی اہلیہ کو تحفے میں پیش کئے، جنہوں نے 1993ء میں انہیں 4 لاکھ 40 ہزار 500 ڈالرز میں فروخت کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں