چمن میں بم دھماکا،1جاں بحق ،12 زخمی

چمن کے مال روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں 1 شخص جاں بحق 12 زخمی ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعد چمن میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوگیا۔

Media player poster frame

ڈپٹی کمشنر شفقت انور کے مطابق چمن کے مال روڈ پر موٹر سائیکل میں نصف دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز موادنصب تھا،دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ2 ایف سی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے سے متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔

آج صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 20 افراد شہید، 48 زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں