چودھری نثار نے نوازشریف سے ملاقات میں نیب کورٹ میں پیشی کے حوالے سے بات کی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چودھری نثار بھی نواز شریف سے ملنے آئے ،ملاقات میں انہوں نے کن تحفظات کا اظہار کیا اس کا علم نہیں،پنجاب ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے،میاں صاحب سے ملاقات میں نیب کورٹ میں پیشی پر بات ہوئی،اس کے علاوہ دودن جو صورتحال رہی اس پربھی مشاورت کی گئی،ان کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ہر کسی سے ملتے اور بات چیت کرتے ہیں،ملکی صورتحال پر وہ خاصے پریشان تھے،ملک میں جو مناظر دیکھنے کو ملے وہ تکلیف دہ تھے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئٹہ جلسہ میں نوازشریف کی شرکت تاحال یقینی ہے اس کے علاوہ وہ کلثوم نوازسے ملنے بھی ضرور جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں زاہد حامد کے معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں