چور کو پڑ گئے مورنہیں،چور کو پڑ گیا کتا

مشہور کہاوت کہ چور کو پڑ گئے مورلیکن یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ کہاوت کچھ اس طرح سے کہی جائے گی کہ چور کو پڑ گیا کتا۔

چین کے ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے شخص نے کمرے میں رکھا ،ایل ای ڈی چرانے کی کوشش کی تو اسے خاتون خانہ نے دیکھ لیا۔چور خاتون کو قابو کرنے کیلئے لپکا لیکن خاتون نے تیزی کے ساتھ پہلے باہر نکل کر دروازہ بند کیا اور پھر اپنا پالتو کتا اندر کمرے میں چھوڑ دیا۔

کتے نے مالکن سے وفاداری نبھاتے ہوئے چور کی ایسی درگت بنائی کہ اس کے ہوش ہی ٹھکانے آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں