چوہدری نثار نے ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور بُری طرح ہار گئے، پرویز رشید

اسلام آباد: (سنہرادور آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہری ثنار کو منافق قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور وہ بُری طرح ہار گئے۔

خیال رہے گذشتہ روز چودھری نثار نے پرویز رشید پر تابڑ توڑ حملے کئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ پارٹی کا پردھان منتری بنا بیٹھا ہے، ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو پرویز رشید کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں