چوہدری نثار کو فیض آباد سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا :نجی ٹی وی

اسلام آباد (سنہرادور آن لائن )اسلام آباد کے دھرنا مظاہرین کی جانب سے جب فیض آباد میں چوہدری نثار کے گھر پر دھاوا بولا گیا تو پولیس اہلکاروں کی جانب سے سابق وزیر داخلہ کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے فیض آباد سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔
نجی ٹی وی وقت نیوز کے مطابق دھرنا مظاہرین کی جانب سے چوہدری نثار کے گھر پر 50پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے انہیں دھرنا مظاہرین کے چنگل سے نکال لیا گیا ۔دھرنا مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر میں گھس کر ان کے باغیچے میں آگ لگا دی تھی جبکہ شیشے بھی توڑ دیئے تھے تاہم آگ کو بجھا دیا گیاہے جبکہ چوہدری نثار کو فیض آباد سے بکتر بند گاڑی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں