چوہدری نثار کے اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں،بزنس بھی نہیں کرتے ۔

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ظاہر کئے اثاثوں کی مالیت 6کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

زرعی زمین ،کرایہ اور جائیداد کے ذریعے وصولیاں ذرائع آمدنی ہیں۔

دستاویز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ خود کوئی بزنس کرتے ہیں اور نہ ہی گھر کا کوئی اور فردکسی بھی نوعیت کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔

دستاویز کے مطابق پاکستان سے باہر بھی چوہدری نثار نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں