چکن کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ، مز ید 7 روپے کلو مہنگا

گوشت 270 روپے کلو تک جا پہنچا، دسمبر کے دوران قیمت میں 93 روپے اضافہ، صارفین کو ریلیف نہ ملا ، سبز مرچ شہریوں کو تڑپانے لگی

لاہور: مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ، ماہ دسمبر میں چکن کے گوشت کی قیمت میں 93 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے اور ابھی قیمت رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ سبزیاں پہلے ہی کافی مہنگی تھیں، اب مرغی بھی غریب اور متوسط درجے کے افراد کے ہاتھوں سے پھسل رہی ہے ،سلسلہ جاری رہا تو مہینہ ختم ہونے تک اضافے کی رقم 100 تک پہنچ جائیگی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے کیسے چکن کھا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں متعدد سبزیوں کی قیمت کم ہو گئی جبکہ سبز مرچ کی قیمت میں10روپے کلو تک اضافہ ہو گیا ،قیمتوں میں کمی کا عام صارف کو ریلیف نہ مل سکا ۔سنگھ پورہ سبزی منڈی میں ما رکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مطابق آلو کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 24 روپے ،پیاز ایک روپے کمی کیساتھ 50 روپے اور ٹماٹر کی قیمت 4 روپے کمی کے بعد 47 روپے مقرر کی گئی۔ سبز مرچ کی قیمت میں 6 روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔عام مارکیٹ میں ٹماٹر 60 روپے اور سبز مرچ 120 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سبزیوں کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنا ئی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں