چھپن چھپائی فلم کی کامیابی نے حوصلے بڑھادئیے ہیں، اداکارہ نیلم منیر

کراچی (آن لائن)اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تفریح سے بھر پور جاندار اور دلچسپ سکرپٹ ہی فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سبب بن رہا ہے جبکہ فلم چھپن چھپائی کی کامیابی نے حوصلے بڑھادئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں نے فلم بنائی اور توقع سے زیادہ پسند کی جارہی ہے ، کم بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود شائقین نے جو حوصلہ افزائی کی ہے اس سے ہماری ٹیم کو ایک نئی زندگی مل گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ2018 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے مزید کامیابیاں لے کر آئیگا جبکہ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات بھی فلم کی ریلیز سے قبل چھوڑ دی تھی اوراب نئے ٹی وی ڈراموں کو وقت دوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں