چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین انتخاب کیلئے جوڑتوڑ

چیئرمن اورڈپٹی چیئرمن سینیٹ کے انتخاب کیلئے جوڑتوڑ جاری ہیں۔ ن لیگ کا راستہ روکنے کیلئے مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے کوششیں تیز کر دیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو اور سلیم مانڈوی والا پر مشتمل دو رکنی وفد نے فاٹا کے 8 سینیٹرز سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے سینیٹرز میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، تاج محمد آفریدی، اورنگ زیب خان، سجاد توری، مرزا محمد آفریدی، سینیٹر مومن خان آفریدی اور ناصر خان آفریدی شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ فاٹا کے 8 آزاد ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہوگئی، فاٹا ارکان نے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے پی پی کا ساتھ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں