چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ، نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر غور کےلیے اسلام آباد میں نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کےسینئررہنماؤں کے اجلاس جاری ہے۔

جس میں وزیراعظم شاہدخاقان،راجاظفرالحق اورمشاہداللہ خان کے علاوہ امیرمقام،شاہ محمدشاہ اورمصدق ملک بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کےمعاملے پرغور اور پارٹی کی حکمت عملی مرتب کی جائےگی۔

اجلاس میں اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی رپورٹ پیش کی جائےگی اور اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں کے ردعمل کاجائزہ بھی لیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں