چیف آف ڈیفنس کانفرنس، جنرل قمر باجوہ کابل پہنچ گئے

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس میں کمانڈر یو ایس سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی بھی شریک ہونگے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔ کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔ تہمینہ جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان پر الزام تراشی سے اجتناب کرے اور دونوں ممالک تعاون کو مزید بہتر بنائیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کابل میں 3 بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، جس کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کا الزام افغانستان کی جانب سے پاکستان پر عائد کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افغان حکومت کے ردعمل کو بیرونی عناصر کی پیدا کردہ غلط فہمیوں کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے ترک سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں برادر ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں