چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات،مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق تبادلہ خیال

لاہور (سنہرادور آن لائن)چیف جسٹس پاکستان اورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے درمیان سپریم کورٹ رجسٹری میں ملاقات ہوئی جس میں مقدمات کوجلدنمٹانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ،نجی ٹی وی چیف دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے درمیان سپریم کورٹ رجسٹری میں ملاقات ہوئی جس میں مقامات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سائلین کوجلدانصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں