چیمپئنز ٹرافی ہاکی:آسٹریلیا نے بھی پاکستان ہرادیا

چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ایک کے مقابلے میں2 شکست دیدی ۔

بریڈا میں جاری ایونٹ میں آج کے میچ میں پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے شاندار کھیل پیش کیا ۔

پاکستانی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا، جس میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا، میچ میں پہلے برتری بھی پاکستانی ٹیم نے حاصل کی ، یہ گول احمد اعجاز نے بنایا، پہلے کوارٹر کے آخر میں آسٹریلیا نے یہ گول برابر کردیا۔

اُس کے بعد دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں بنا البتہ پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے آسٹریلیا کے کئی خطرناک حملے ناکام بنائے۔

چوتھے کوارٹر میں آسٹریلوی ٹیم آخر کار گول کرنے میں کامیاب ہوگئی، یہ گول ٹرینٹ نے بنایا۔

اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے گول کرنے برابر کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی ، یو ں پاکستان کو ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں