چینی سفیر کا کوہاٹ آنا امن کا ثبوت ہے، شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین عمران خان کو طالبان خان کہتے ہیں،آج چین کے سفیر کا کوہاٹ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں۔

کوہاٹ یونیورسٹی میں چین کے سفیر یو جینگ اور وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نےٹریننگ، ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ چند سال پہلے کوئی یہاں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا مگراب میں نے یہاں خلوص و محبت پائی۔

چینی سفیر نے یونیورسٹی کے طالبا کے لئے 20 اسکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آج پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ترقی کے سفر پر روانہ ہوچکے ہیں، اس ریسرچ سینٹر سے جنوبی اضلاع ور ضم ہونے والے اضلاع کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں