چینی صدرشی جن پنگ کا ملک کی فوج کو جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے کیونکہ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

شی جن پنگ نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امریکا کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔

چینی صدرنے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں